نال اور پسنی سے دو افراد کی لاشیں برآمد
کوئٹہ،پسنی ( این این آئی، نامہ نگار) تحصیل نال سے ایک شخص کی لاش بر آمد ۔ پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال سے فاروق احمد نامی شخص کی لاش ملی ہے جسے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشان موجود ہیں مزید کارروائی جاری ہے۔ علاوہ ازیں پسنی سے ایک شخص کی لاش برآمد، شناخت نظام ولد محمود سکنہ ببرشور پسنی کے نام سے ہوئی، ریسکیو 1122 نے لاش کو قبضے میں لے کر آر ایچ سی منتقل کیا گیا۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


