اورماڑہ، کار اور ٹرک کے درمیان تصادم، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

اورماڑہ (یو این اے )مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر ہفتے کی صبح ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں کراچی سے ایران جانے والی کار پیچھے سے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں آفتاب حسین اور ایک خاتون شامل ہیں، جنہیں سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ دیگر زخمیوں میں سرور، نعیم علی اور شبروز شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق خیرپور سے ہے۔ایمرجنسی ریسپانس سینٹر اورماڑہ کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور درمان جاہ اسپتال منتقل کیا، جہاں خاتون اور آفتاب حسین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو زیرِ نگرانی رکھا جا رہا ہے۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں