سیستان و بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 پاکستانی شہری قتل، ایرانی میڈیاکا دعویٰ

مانیٹر نگ ڈیسک : ایرانی میڈیا حال وش کے مطابق ہفتے کی صبح سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان کے گاو ہیز آباد میں کم از کم 8 پاکستانی شہری جو گیرج میں کام کرتے تھے کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ قتل ہونے والے پانچ افراد کی شناخت دلشاد، دکان کا مالک، اس کے ساتھ اس کے بیٹے نعیم، جعفر، دانش اور ناصر شامل ہیں تمام افراد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے بتایا جارہا ہے ۔حال وش کے مطابق حملہ آوروں نے گیراج کی دکان میں گھس کر کے وہاں موجودتمام افراد کے ہاتھ پاوں باندھ کران کو گولیاں مار دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں