اوتھل، کنڈ ملیر کے سمندر میں چھوٹی کشتی الٹنے سے دو ماہی گیر زخمی
اوتھل (این این آئی) کنڈ ملیر کے سمندری علاقے میں چھوٹی کشتی سمندری لہر کی زد میں آکر الٹنے سے دو ماہی گیر زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا، زرائع کے مطابق ہفتے کے روز سب تحصیل لیاری ضلع لسبیلہ کے ساحلی اور تفریحی مقام کنڈ ملیر کے دو ماہی گیر عظیم خان ولد رمضان سکنہ کنڈ ملیر لیاری اور اقبال ولد سردل سکنہ سپٹ بندر چپو سے چلنے والی چھوٹی کشتی میں مچھلی کا شکار کرنے گئے لیکن سمندر کی ایک بڑی لہر کا شکار ہوکر کشتی الٹ گئی اور ماہی گیر سمندر میں گر کرکشتی کے نیچے آکر زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے سمندر سے نکال کرڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا۔اقبال ولد سردل کو ٹانگ میں فریکچر ہوگیا اور عظیم ولد رمضان جو کہ بے ہوہوش ہوگیا تھا معمولی چوٹیں آئیں۔
Load/Hide Comments


