پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان کی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل، ترقی کے اقدامات اسی طرح جاری رہیں گے، شہبازشریف

اسلام آ با د / کوئٹہ ( آئی این پی )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے وکلا کی اعلیٰ سطح قیادت نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، صدر سپریم کورٹ بار ایسیوسی ایشن رف عطا، صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عطا اللہ لانگو اور رکن بلوچستان بار کونسل خلیل کاکڑ شریک تھے اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ امن و امان و سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو ہوئی اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان کی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے حکومت کے بلوچستان کی ترقی کے اقدامات یونہی جار و ساری رہیں گے۔وفد نے وزیرِ اعظم سے درخواست کی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے مثر کردار ادا کرے اس حوالے سے وفد نے بلوچستان میں قانونی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی و قبائلی قیادت سے مشاورت کو کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا. وفد نے وزیرِ اعظم کو اس حوالے سے دیگر سیاسی قیادت و رہنماں سے اپنی ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔صدر سپریم کورٹ بار اور صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار نے وزیرِ اعظم کو بلوچستان میں گورننس کے امور کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے تمام مسائل کے حل کیلئے وزیرِ اعظم کی قیادت و رہنمائی کی درخواست کی وفد نے وزیرِ اعظم کے بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دینے اور بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وفاق کی جانب سے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیاوفد نے وزیرِ اعظم کے دانش اسکولز کے ذریعے معاشی طور پر کمزور طبقے کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے اقدام کی تعریف کی اور خانزئی اور منگوچر قلات میں بھی دانش اسکولوں کے قیام کی درخواست کی وفد نے وزیرِ اعظم کے بلوچستان کے طلبا کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے ماضی میں دیئے گئے سینکڑوں اسکالر شپس پر خراج تحسین پیش کیا اور اس پروگرام کو دوبارہ سے شروع کرنے کی درخواست کی. وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے فوری عملدرآمد کی ہدایات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں