ایران میں قتل پاکستانی شہریوں کی میتوں کی حوالگی کیلئے پاکستان کا ایران سے رابطہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے شہر چاغی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتوں کی حوالگی کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں، میتیں واپس آنے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں۔ چاغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی شہر مہرستان میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے 8 افراد کو قتل کردیا تھا۔ ایران میں قتل کیے گئے افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں