خضدار، زہری میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے تین بچے جاں بحق، درجنوں متاثر

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار، زہری میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے تین بچے جاں بحق درجنوں متاثر محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متاثرہ علاقہ نہ پہنچ سکا ۔تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل زہری کے نواحی علاقے دھونی پنجکان میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ متعدد متاثر ہیں علاقہ زہری دھونی پنجکان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق چشمہ دھونی پنجکان میں خسرہ سے تین بچے جاں بحق اور متعدد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے علاقہ دھونی پنجکان زہری میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے پی پی ایچ آئی نے تین بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصد یق کی ہے۔ علاقہ زہری دھونی پنجکان میں خسرہ کی وباء پھیل چکا ہے وباء کی وجہ سے متعدد بچے متاثرہے۔محکمہ صحت کی کوئی ٹیم ابھی تک زہری کے متاثرہ علاقہ پنجکان اور دھونی نہیں پہنچ سکاہے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہےاطلاعات کے مطابق دو تین بچے سیریس ہونے کی وجہ سے والدین اپنی مددآپ شہید سکندرہسپتال نورگامہ زہری پہنچایاہے انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔