نوشکی، سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک

کوئٹہ (یو این اے) نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ ناکام، دو حملہ آور ہلاک سیکورٹی ذرائع کے مطابق نوشکی 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب گلنگور کے علاقے میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سیکورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ حملہ آور اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں سے جدید اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا
Load/Hide Comments