گوادر میں حق دو تحریک بلوچستان کا ورکرز کنونشن، حسین واڈیلہ چیئرمین، حفیظ کیازئی جنرل سیکرٹری منتخب

گوادر (بیورو رپورٹ) حق دو تحریک بلوچستان کا ورکرز کنونشن، حسین واڈیلہ چیئرمین، حفیظ کیازئی جنرل سیکرٹری منتخب۔ کنونشن میں مختلف اضلاع سے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو سید ہاشمی آڈیٹوریم گوادر میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز باقاعدہ کلام پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد عبوری مرکزی آرگنائزر حفیظ کیازئی نے اپنے الوداعی خطاب میں اپنے دور کی کارکردگی، کونسل سیشن کا مقصد اور حق دو تحریک کی کارکردگی اور تنظیمی رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد سوال جواب سیشن میں مختلف جہدکاروں نے تحریک سے متعلق اپنی تجاویزات و خدشات بھی پیش کیے۔ بعد ازاں مرکزی کابینہ کے لئے عہدیداران کے نامزدگی فارم جمع کئے جس میں انفارمیشن سیکرٹری کے علاوہ تمام عہدیداران اتفاق رائے سے بلامقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کے لئے بشیر ہوت اور جاوید صدیق کے درمیان باقاعدہ پولنگ کا انعقاد کیا گیا مرکزی کابینہ کے لئے واجہ حسین واڈیلہ چیئرمین، حاجی ناصر پلیزئی وائس چیئرمین، حفیظ کیازئی جنرل سیکرٹری، خواتین سیکرٹری زرگل حیدر، ماہیگیر سیکرٹری ثنا اللہ عثمان، فنانس سیکرٹری حاجی سیف اللہ ہوت جبکہ انفارمیشن سیکرٹری کے لئے انتخابات میں بشیر ہوت کامیاب ہوئے اس کے علاوہ ضلع گوادر، ضلع کیچ اور ضلع پنجگور کے ضلعی کونسل کے ممبران نے بھی اتفاق رائے سے اپنے کابینہ ممبران منتخب کئے جبکہ تمام اضلاع کے تحصیل کونسل ممبران نے بھی اپنے اپنے کابینہ کی بھی منظوری دی تمام کابینہ اراکین کے منتخب ہونے کے بعد ایم ہی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نومنتخب کابینہ سے حلف لیا، پروگرام کے اختتام پر نو منتخب مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ اور قائد تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کارکنان سے خطاب میں تمام دور دراز سے آئے کارکنان اور نو منتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد دی اور ان کو ہدایت کی ہر عوامی معاملات پر بھرپور جمہوری و سیاسی مزاحمت جاری رکھیں اور عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں