بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 30 اپریل کو طلب کرلیا گیا
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 30 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نے آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ 30 اپریل سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے افسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا جبکہ تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
Load/Hide Comments


