واشک،گاڑی الٹنے سے بیٹاجاں بحق،باپ زخمی
واشک،گاڑی الٹنے سے بیٹاجاں بحق،باپ زخمیواشک: بلوچستان کے علاقے ناگ میں گاڑی الٹنے سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق ناگ کے علاقے میں پنجگور سے قلات جانے والی پروبکس گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور الطاف موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا والد عبدالقادر شدید زخمی ہوگیا جنہیں ناگ لیویز فورس کے اہلکاروں نے فوری طور پر ناگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد عبدالقادر کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


