بانی پی ٹی آئی کی تین بہنیں اور متعدد رہنما گرفتار کرلیے گئے

راولپنڈی (انتخاب نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے پی ٹی آئی رہنماﺅں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جارہے تھے کہ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر انہیں روک لیا۔ حراست میں لیے جانے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو 7 افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم خان کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نے احمد خان بچھر، صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ بھی دکھائے۔ اڈیالہ جیل جانے پر اصرار کرنے اور واپس جانے سے انکار پر پولیس نے عمرایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں