خضدار، زہری سے ایک شخص کی لاش برآمد

خضدار (آن لائن) تحصیل زہری سے لاش برآمد، لیویز فورس نے لاش تحویل میں لیکر شہید سکندر ہسپتال زہری منتقل کی۔ لیویز کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں، شناخت رسول بخش ولددھنی بخش میراجی ساکن ڈاک زہری سے ہوئی ہے۔ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں