ہم نے سندھو کو بچا لیا ہے تمام صوبوں اور عوام کی مرضی کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، بلاول
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام صوبے مانیں گے تو نہریں بنیں گی۔سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینالز نہیں بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پُرامن جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے، مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی،
Load/Hide Comments


