جنرل ہسپتال کوئٹہ شعبہ انستھیزیا کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی یاد میں لندن میں تعزیتی اجتماع

لندن (پ ر) مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا تعزیتی اجتماع اور فاتحہ خوانی ان کے بیٹے قمبر مالک بلوچ کی جانب سے الفورڈ، لندن میں منعقد کی گئی۔ مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جنرل ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ انیستھیزیا کے ریٹائرڈ سربراہ تھے۔ اس موقع پر لندن اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور قمبر مالک بلوچ سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس تعزیتی مجلس میں مغربی اور مشرقی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ بلوچ ڈائسپورہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ سندھی، پشتون اور کشمیری ڈائسپورہ کے نمائندگان نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ شرکاءنے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کی قومی و پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں