بھارت میں انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت پاکستان پہنچ گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بھارت میں دوران علاج وفات پانے والے کوئٹہ کے رہائشی 23 سالہ آریان شاہ کی میت پاکستان پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق میت اور لواحقین ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ ہوں گے۔ آریان کے والدین نے تمام مراحل میں معاونت پر بلوچستان حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔ یادر رہے کوئٹہ کا رہائشی آریان شاہ علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے اسپتال میں دسمبر 2024سے زیر علاج تھا۔حکومت بلوچستان نے پاکستانی سفارتخانہ کے ذریعے اسپتال اور سفری اخراجات کی ادائیگی ممکن بنائی۔
Load/Hide Comments


