کوئٹہ، وزیر خزانہ کی یقین دہانی پرریٹائرڈ فیڈرل لیویز ملازمین کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے ریٹائرڈ فیڈرل لیویز ملازمین کے کیمپ آمد پر تمام معاملات کو جل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پرریٹائرڈ لیویز ملازمین نے احتجاج ختم کردیا۔ جمعہ کو میر شعیب نوشیروانی کا فیڈرل لیویز ملازمین کے لگائے گئے احتجاجی کیمپ آمدکے موقع پر میڈیا سے گفتگو شعیب نوشیروانی نے احتجاج پر بیٹھے ریٹائرڈ لیویز ملازمین کو احتجاجی کیمپ ختم کرنے کی استدعاکرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کے تمام معامالات جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ریٹائرڈ ملازمین نے شعیب نوشیروانی کے وعدے پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تین سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پنشن نہ ملنے پر ملازمین نے احتجاجی کیمپ لگایاتھا۔ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ سوموار کو ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں گے فیڈرل لیویز ملازمین کے مطالبات جائز ہیںوزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اجلاس میں واضح ہدایت دی ہے کہ ملازمین سے ملاقات کریں ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کریں، وہی کابینہ مینٹس کا حصہ بنیں گے ریٹائرڈ ملازمین کی مرضی سے فیصلہ کریں گے۔


