کیچ، بلیدہ میں ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ویب ڈیسک : ضلع کیچ بلیدہ میں ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔لیویزذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ تربت روڈ پر میسکین کے مقام پرٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 3 افراد ایک بچہ اور 2 خواتین شامل ہیں جاں بحق ہو گئے جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی جو بلیدہ کوشک کے رہائشیوں کو لے کر جا رہی تھی بریک فیل ہونے کے باعث تیز رفتاری کی وجہ سے بےقابو ہو کر الٹ گئی۔ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں