منگچر میں مسلح افراد کےحملے میں لیویز اہلکارجاں بحق، تین سرکاری عمارتیں نذر آتش

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں مسلح افراد کی جانب سے حملہ، ایک لیویز اہلکار شہید، جبکہ مسلح افراد نے جمعہ اور ہفتے کی شام منگچر میں کوئٹہ کراچی شاہراہ مختلف مقامات پر بلاک کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے زرائع کے مطابق مسلح افراد نے تین سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کر دیا۔ جن میں نیشنل بینک، نادرا دفتر اور جوڈیشل کورٹ کی عمارت بمعہ ریکارڈ جلا دیا لیویز کے مطابق مسلح افراد نے منگچر ہی کے علاقے رحیم آباد میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر واقع پل پر بم دھماکہ کیا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں