تربت، نامعلوم مسلح افراد بینک سے ڈھائی کروڑروپے لوٹ کر فرار

حبیب بینک تربت برانچ میں ڈکیتی کے دوران تین عدد اسلحہ اور کروڑوں روپے لے اڑے۔تربت میں آج ہفتہ کے روز حبیب بینک تربت کی مین برانچ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں بینک زرائع کے مطابق مسلح ڈاکو بینک کے گارڈز سے دو عدد پسٹل اور ایک عدد کلاشنکوف سمیت تقریباً کروڑوں روپے کی رقم لے گئے۔بینک عملہ کے مطابق تین مسلح افراد بینک میں داخل ہوئے جنہوں نے اسٹاف کو یرغمال بناکر بینک سے تقریباً کروڑوں روپے کی رقم لوٹ لوٹ۔ اس دوران انہوں نے بینک کے پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ سے دو پسٹل اور ایک کلاشنکوف چھین لیا۔واردات کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی، سیکیورٹی اداروں نے بینک اسٹاف سے رپورٹ لینے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانا شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں