حب، نالے سے لاش برآمد

حب(نمائندہ انتخاب)حب نالے سے نوجوان کی نعش برآمد ،پولیس نے نعش اسپتال منتقل کردی شناخت نذیر احمد کے نام سے ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملنے پر حب پولیس نے گندے نالے میں پڑی ہوئی ایک نوجوان کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کی پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جسکی شناخت نذیر احمد ساکن اکرم کالونی حب کے نام و پتہ سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں