بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے، جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ کیا گیا جبکہ بہاولپور پر بھی حملہ کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایاجارہا ہے، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔
Load/Hide Comments


