وفاقی حکومت نے پابند ہٹا دی، پاکستان میں ”ایکس“ کو بحال کردیا گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان بھارت کشیدگی کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ صارفین اب بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی اے نے ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی۔ حکومت نے پاکستان بھارت کشیدگی کے باعث ملک بھر میں ایکس پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


