بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جاچکا ہے اگر وہ دراندازی نہ کریں تو ہماری طرف سے کوئی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک : وزیراعظم کے سیاسی مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جاچکا ہے اور اگر وہ دراندازی نہ کریں تو ہماری طرف سے کوئی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں ہوگی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور آرمی چیف کا جو بیانیہ ہے کہ اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جاچکا ہے، اگر وہ مزید کچھ کریں گے تو اس کا اس سے بھی زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر بھارت کوئی حملہ نہیں کرتا تو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر حکومت اور آرمی چیف کا عزم ہے کہ دنیا سے کہا ہے کہ اگر وہ کارروائی نہ کریں یا وہ کوئی دراندازی نہ کریں تو ہماری طرف سے کوئی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں