رابرٹ پریوسٹ لیو چہار دہم نئے پوپ منتخب، دنیا بھر کے سربراہان مملکت کا نیک خواہشات کا پیغام
ویٹی کن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے ممالک اور مذاہب کے ماننے والوں نے نئے پوپ لیو چہار دہم کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ رابرٹ پریوسٹ شمالی امریکہ کے ایسے پہلے پوپ ہیں، جو کیتھولک چرچ کے دو ہزار سال کی تاریخ میں پہلی بار رہنما منتخب ہوئے ہیں۔ ویٹیکن نے جمعرات کی شام کو کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کو کیتھولک چرچ کے سربراہ کے طور پر منتخب ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کے اگلے روز یعنی آج جمعہ کو پوپ لیو چہار دہم چیپل میں کارڈینلز کے لیے ایک اجتماع کا انعقاد کرنے والے ہیں۔ یہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے ہو گا۔ ویٹیکن پریس آفس کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ پیر کی صبح نئے پوپ دنیا کی میڈیا کے ساتھ بات کریں گے۔
Load/Hide Comments


