پاکستان اور بھارت بات چیت کیلئے راضی، مذاکرات نیوٹرل مقام پر ہوں گے، امریکی سیکریٹری خارجہ

امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیوکا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کیلئے راضی ہو گئے، مارکو روبیو کے مطابق دونوں متعدد معاملات پر بات چیت کیلئے راضی ہیں، بات چیت نیوٹرل سائٹ پر ہوگی، دونوں جنگ بندی پر بھی راضی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان غیر جانبدار مقام پر مذاکرات شروع کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ مارکو روبیو نے پاک بھارت سیز فائر کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتیں فوری جنگ بندی اور غیر جانبدار مقام پر وسیع پیمانے پر مسائل پر مذاکرات شروع کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پاک بھارت کے عہدیداروں، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں