وزیراعظم نےمجھ سے وفد لیکر دنیا میں پاکستان کا امن کا موقف پیش کرنے کی درخواست کی، جومیں نے قبول کی، بلاول بھٹو

مانیٹرنگ ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے آج مجھ سے رابطہ کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے مجھ سے درخواست کی ہے کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مجھ سے درخواست کی ہے کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کروں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمے داری قبول کرنے پر فخر ہے، میں ان مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لیے پُرعزم ہوں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیشِ نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں