اخبار مارکیٹ مسائل کا شکار، 2 جون کو قومی اخبارات کا بائیکاٹ ہوگا، آل پاکستان اخبار فروشاں فیڈریشن

کوئٹہ (پ ر) آل پاکستان اخبار فروشاں فیڈریشن صوبہ بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی سعید احمد رودینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 8 سال سے اخبار فروشوں کو بجٹ میں مکمل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ 2 جون کو وفاقی بجٹ کے موقع پر قومی اخبارات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے حکام بالا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،وزیرخزانہ میر شعیب نوشیروانی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار فروشوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ علم و آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اخبار مارکیٹ سے ہی قومی،مقامی اخبارات فولڈ اور تقسیم ہوتے ہیں جہاں اخباری مالکان،مدیران،صحافیوں اور اخبار فروشوں کی کثیر تعداد آتی ہے۔ اخبار مارکیٹ کے یوٹیلیٹی بلز، سیکورٹی، صفائی کے انتظام اور دیگر اخراجات کیلئے سالانہ گرانٹ کا اعلان ہوا جس میں سے صرف 2 مرتبہ گرانٹ جاری ہوسکی مگر گزشتہ 8 سال سے گرانٹ کا جاری نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اخبار فروشوں کے بہبود فنڈ میں اضافہ، سالانہ گرانٹ اور اخبار مارکیٹ کی مرمت کیلئے فنڈز جاری نہ کیے تو مجبوراً 2 جون کو وفاقی بجٹ کے موقع پر قومی اخبارات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں