بلوچستان حکومت کا مکران ، ژوب اور رخشان ڈویژن کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے تین ڈویژنز کو بی ایریا سے اے ایریا میں تبدیل کر کے پولیس کے زیر انتظام کردیاگیا ۔ حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامےے کے مطابق بلوچستان پولیس ایکٹ اور بلوچستان لیویز فورس ایکٹ کے تحت صوبائی کابینہ کی منظور ی کے بعد حکومت بلوچستان نے رخشان، مکران اور ژوب ڈویژن کو اے ایریا قرار دے دیا ہے فیصلے کا اطلاق تینوں ڈویژن کے اضلاع کی مکمل ریونیو حدود پر ہوگا ۔ فیصلے کے بعد تینوں ڈویژن پولیس کے زیر انتظام کردئےے گئے ہیں ۔
Load/Hide Comments


