ریلوے کا عیدالاضحی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان، کوئٹہ سے خصوصی ٹرین 3 جون کو پشاور روانہ ہوگی

کوئٹہ(یو این اے ) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے کے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینیں 2 جون سے 4 جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔ترجمان نے بتایا کہ پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو کراچی کینٹ سے دوپہر 1 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جب کہ دوسری خصوصی ٹرین 3 جون کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔تیسری خصوصی ٹرین 3 جون کو لاہور سے شام 5 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی اور چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو کراچی سٹی سے رات 8 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔اسی طرح پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پہلی، دوسری اور چوتھی ٹرینوں کے لیے کوچز ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی جب کہ تیسری اور پانچویں ٹرینوں کے لیے پہلے سے دستیاب عید اسپیشل ٹرینوں کی ریک استعمال کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں