وزیراعلیٰ بلوچستان کا قلعہ عبداللہ بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو معاوضے کی جلد ادائیگی کا حکم

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں بم دھماکے کے جاں بحق اور زخمیوں کو فوری معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قلعہ عبد اللہ کا واقعہ افسوسناک تھا، جس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی تلافی تو ممکن نہیں تاہم جاں بحق کے خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں