سینیٹ اجلاس میں خضدار اسکول بس حملے کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(انتخاب نیوز) پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس میں خضدار میں اسکول بس پر حملے کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرار داد سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے پیش کی تھی، قرارداد میں کہا گیا کہ خضدار میں اسکول کی معصوم بچیوں کی بس پر بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں، بزدلانہ حملے کا منصوبہ بھارت نے بنایا اور اپنی پراکسیز کے ذریعے خضدار میں حملہ کیا، حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں