لطیف بلوچ کے قتل کی مذمت، بلوچستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں کاقتل قابل قبول نہیں، سی پی این ای

ویب ڈیسک : سی پی این ای نے آواران کے معروف صحافی لطیف بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ ملک اور خاص طور پر بلوچستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں کاقتل جاری ہے جوکہ قابل قبول نہیں ہے۔ ایسے بیہمانہ اقدامات صحافت اور آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش ہے۔ آزادی صحافت کے لیے سی پی این ای اپنا کردار جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں