معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کو کامیاب بنائیں گے، احسن اقبال
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی، معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کوکامیاب بنائیں گے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی ہے، اب معاشی میدان میں آپریشن بنیان مرصوص کوکامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا شمار دنیا کےکم ترین ٹیکس ادا کرنےوالے ملکوں میں ہوتا ہے، ہمارے ترقی کےخواب بڑے ہیں،لیکن ہماری ٹیکسوں کی ادائیگی کم ترین ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کوساڑھے 10 فیصد سے 16 یا 18فیصد تک لے کر جانا ہے، اس کے لیے پاکستان کا ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس ادا کررہے ہیں،وہ ٹیکس چوری کےخلاف چوکیدار کاکردار ادا کریں۔
Load/Hide Comments


