اسلام آبادمیں فلسطینیوں کیلئے احتجاج، سینیٹر مشتاق احمد، طاہرہ عبداللہ و دیگر گرفتار
ویب ڈیکس : اسلام آباد پریس کلب کے باہر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے نیشنل پریس کلب کے باہر غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری ظلم کے خلاف احتجاج میں شریک جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد سمیت مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر سے ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ طاہرہ عبداللہ سمیت دیگر خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق مظاہرین کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


