بھارت سے تناﺅ ، پاکستان کا موقف پیش کرنے بلاول کی سربراہی میں وفد امریکہ پہنچ گیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد امریکہ پہنچ گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وفد دو اور تین جون کو اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کرے گا۔اقدام پچھلے ماہ انڈیا کے ساتھ تنازع کے بعد اسلام آباد کی جانب سے سفارتی دباو¿ بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ پاکستانی وفد مختلف دارالحکومتوں میں بھجوایا جائے گا جہاں وہ انڈیا کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم کے بعد اسلام آباد کا موقف پیش کرے گا۔ اے پی پی کے مطابق نو ارکان پر مشتمل وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں جو مختلف حکام سے ملاقاتوں میں انڈیا کے ساتھ فوجی تصادم اور موجودہ تناو¿ سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرے گا اور نئی دہلی کی جانب سے غلط معلومات کی فراہمی کی مہم کی راہ بھی روکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں