مستونگ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، نال میں موبائل ٹاور کا چوکیدار قتل
مستونگ، نال (صباح نیوز، آن لائن) مستونگ میں کلی پردل کے قریب جنگل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش 3 سے 4 روز پرانی اور ناقابل شناخت ہے۔ لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانہ منتقل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں نال سی پیک روڈ صمند کے ایریا میں نامعلوم افراد نے گزشتہ رات گئے فائرنگ کرکے صمند موبائل ٹاور کے چوکیدار کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطا بق منگل اوربدھ کی درمیانی رات کو نامعلوم مسلح افراد نے صمند ایریا نال میں موبائل ٹاور پر مامور اسلم ولد محمد بخش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
Load/Hide Comments


