حج کا رکن اعظم ادا کردیا گیا، خطبہ حج میں فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعا

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حج کا رکن اعظم ادا کردیا گیا، مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے حج کا خطبہ دیا۔ حجاج غروب آفتاب سے چند لمحات قبل عرفات کی حدود کو نکل کر مزدلفہ کے میدان میں رات گزاریں گے جہاں وہ مغرب اور عشاءکی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اورتینوں دن کی رمی کے لیے کنکریاں اکٹھی کریں گے۔ امام کعبہ نے خطبہ حج میں فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا ےااللہ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کا خیال رکھ، ہمارے فلسطینی بھائیوں کی بھوک، مصائب اور تکالیف کا خاتمہ فرما، اے اللہ، فلسطین کے گھروں کو آسرا دے، انہیں امن عطاکر، دشمنوں کے شر سے نجات دے، اے اللہ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما۔ اے اللہ، مسلمانوں کے حکمرانوں کو بھالائی کی توفیق دے، انہیں ہدایت اور تقویٰ عطا فرما۔

اپنا تبصرہ بھیجیں