پنجگور میں مسلح افراد نے حملہ کرکے تھانہ نذر آتش کردیا، پولیس ذرائع، مواچھ بازار میں اسنوکر کی دکان پر فائرنگ، لوگوں کو لوٹ لیا گیا

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقے پہنچی کے قریب تسپ پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کاحملہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے حملہ کرکے تھانہ نذر آتش کردیا،مسلح افراد سامان اپنے ساتھ لے گئے نامعلوم حملہ آوروں نے واردات کے بعد تھانے کو آگ لگا دی، جس کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ وہاں کھڑی تین گاڑیاں اور پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا، اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے سراوان مواچ چوک میں نامعلوم م±سلح گاڑی سوار روں کی اسنوکر کی دکان پر فائرنگ اور لوٹ مار۔ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان خدابادان مواچھ بازار میں نامعلوم گاڑی سوار مسلح افراد نے اسنوکر کی دکان پر فائرنگ کر کے دکان میں موجود تمام لوگوں کے موبائل فون نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، علاقے میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پنجگور میں موٹر سائیکل، گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں