عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر دبائو ڈالیں گے، حافظ حمداللہ

کوئٹہۛ جمعیت علما ء اسلام کے مر کزی رہنما ء و سا بق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب اما رات کا اسرائیل سے معاہدہ گریٹراسرائیل کی این او سی قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کر نا مسلم ریا ستوں کی تبا ہی کا سبب بنے گی ، مستقبل قریب میں دوسرے عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر کے پا کستان پر اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لئے دبا ئو ڈا لیں گے،پا کستان میں اسرائیل کو تسلیم کر نے والی ذہنیت مو جو د ہے بلکہ سر کا ری و در با ری علما ء کرام اس سلسلے میں جواز کے فتوے صا در کریںگے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے کو ئٹہ میں مختلف وفود سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔جمعیت علما ء اسلام کے رہنما ء مو لا نا حا فظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب اما رات کا اسرائیل سے معاہدہ عظیم اسرائیل کی این او سی کے مترا دف ہے،ان کا کہنا تھا کہ مو جو دہ صورتحال سے لگ رہا ہے کہ مستقبل قریب میں دوسرے عرب ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کر کے پا کستان پر بھی اس سلسلے میں دبا ئو ڈا لیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ پا کستان میں پہلے سے ہی اسرائیل کو تسلیم کر نے والی ذہنیت کے لو گ مو جو د ہیں بلکہ پا کستان کے سر کا ری اور در با ری علما ء اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لئے جواز کے فتوے صا در کریں گے ،ا نہوں نے کہا کہ مو جو دہ پا رلیمنٹ میں حکومت کے بعض پا رلیمنٹرینز پہلے ہی اسمبلی فلور پر اسرائیل کو تسلیم کر نے پر اپنا مو قف دے چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کر نے کا معاہدہ کر ناہی مسلم ریا ستوں کی تبا ہی کا سب بنے گی۔ مو لا نا حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم ممالک میں جو تبا ہی و بر با دی اور کشت و خون جا ری ہے اس میں اسرائیل ، انڈیا اور امریکہ کاگٹھ جوڑ شا مل ہے لیکن بد قسمتی سے اب مسلم ممالک ہی اسرائیل کر تسلیم کر نے کے معاہدے کر نا شروع ہو گئے ہیں جو مسلم ریاستوں کی مزید تبا ہی وبر با دی پر منتج ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں