کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.8 ریکارڈ، زلزلہ پیما مرکز

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 23 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 75 کلو میٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں