افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا بحری جہاز 20 ہزار میٹرک ٹن کھاد لیکر گوادر بندر گاہ پہنچ گیا

گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر پورٹ پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا بحری جہاز لنگر انداز، 20 ہزار میٹرک ٹن کھاد کی ترسیل تفصیلات کے مطابق گوادر،علاقائی تجارت اور ٹرانزٹ سہولت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم پیش رفت کے تحت گوادر پورٹ پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سلسلے میں دوسرا بحری جہاز "MV ASL ROSE” کامیابی سے لنگر انداز ہو گیا۔ یہ جہاز آسٹریلیا کی ٹاو¿نزویل بندرگاہ سے 20,000 میٹرک ٹن ڈی-ایمونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کھاد لے کر گوادر پہنچا ہے،یاد رہے کہ اس سے قبل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پہلا بحری جہاز "MV Beyond 2” رواں سال 4 فروری کو گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا۔ موجودہ کھاد کی کھیپ M/S AGVEN پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے درآمد کی گئی ہے، جو گوادر کو افغانستان کے لیے ایک ابھرتے ہوئے ٹرانزٹ حب میں تبدیل کرنے کی عملی مثال ہے،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اس پیش رفت کو ممکن بنانے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے ا±س حالیہ فیصلے کا کلیدی کردار ہے، جس کے تحت افغان تجارت کے لیے بینک گارنٹی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد نہ صرف تجارتی عمل کو سہل بنانا ہے بلکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا بھی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ، شاہ عرفان احمد نے کہا کہ MV ASL ROSE کی کامیاب برتھنگ اور تیز رفتار ان لوڈنگ گوادر پورٹ کی جدید سہولیات اور مو¿ثر آپریشنل صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ افغانستان ہی نہیں بلکہ مستقبل میں وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے بھی ایک قابلِ اعتماد تجارتی راہداری بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے اعتماد میں اضافے کی واضح علامت ہے۔ گوادر کی اس اسٹریٹجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں تاکہ اسے ایک مکمل فعال علاقائی تجارتی مرکز میں بدلا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں