فپواسا اور اکیڈمک اسٹاف کا 16 جون کو بلوچستان کی جامعات میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

کوئٹہ (پ ر) فپواسا و اکیڈمک اسٹاف ایسوسیی ایشن کا 16 جون بروز سوموار بلوچستان کی تمام جامعات میں یوم سیاہ منانے کا اعلان۔ بلوچستان کی تمام جامعات کے تمام اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سے گزارش ہے کہ 16 جون کو FAPUASA کی مرکزی کال پر یوم سیاہ منانے کے لیے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران سیاہ پٹی باندھنے کے انتظامات کریں اور اپنی اپنی جامعات میں ایک جگہ جمع ہو کر زبردست احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ اس سلسلے میں جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام صبح 10 بجے آرٹس بلاک کے سامنے جمع ہوں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جامعات کیلئے وفاقی بجٹ میں 200 بلین اور صوبائی حکومت کی جانب سے بجٹ میں کم ازکم 15 بلین روپے مختص ہوں اور 25 فیصد ٹیکس ریبیٹ کی بحالی کا نوٹیفکیشن کا فوری اجراءاور صوبائی حکومت کی جانب سے جامعات کے منظور شدہ الاﺅنسز کے غیر قانونی نوٹیفکیشن کی منسوخی، مرحلہ وار احتجاج کے ذریعے بلوچستان اسمبلی کے سامنے 17 جون کو صبح 30۔11 یونیورسٹی لاءکالج کوئٹہ میں تمام اساتذہ کرام و اسٹاف جمع ہوں گے اور 12 بجے جلوس کی شکل میں بلوچستان صوبائی اسمبلی جائیں گے، قومی اسمبلی کے سامنے 19 جون کو بھرپور مظاہرہ ہوگا، لہٰذا بھرپور طریقے سے احتجاج میں شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں