حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیز رفتار مسافرکوچ اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق ،دوزخمی
حب(نمائند انتخاب ) اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور کار میں تصادم 2 افراد جاں بحق 2زخمی ہو گئے نعشوں اور زخمیوں کو اوتھل اسپتال اسپتال منتقل کردیا گیا ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں اس حوالے سے ایدھی اور ریسکیو 1122کے ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اوتھل کوسٹ گارڈ و BRCکالج کے قریب N25کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور کار میں تصاد م کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 2افراد زخمی ہو گئے نعشوں اور زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انکی جاں بحق ہونے والوں کی فیاض احمد ولد محمد فاروق سکنہ مستونگ اور ظہیر احمد ولد بختیار خان سکنہ مستونگ کے نام و پتہ سے شناخت ہو ئی بعد ازاں ضروری قانونی کاروائی کے بعد نعشیں کو ورثاء کے حوالے کردی گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا ۔


