گنداواہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، زہری میں ڈپٹی چیئرمین کے گھر پر دستی بم حملہ

جھل مگسی، خضدار (این این آئی) گنداواہ کے علاقے میں سڑک پر نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو گنداواہ کے علاقے اللہ آباد کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے سڑک پر ٹائم بم نصب کررکھاتھا جو زوردھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،بم ڈسپوزل اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔ علاوہ ازیں زہری میں نامعلوم افراد کا پیپلز پارٹی کے رہنما و ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری کے گھر پردستی بموں سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے زہری چشمہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جس وقت حملہ کیا گیا اسوقت ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری گھر پر موجود نہیں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں