قلعہ عبداللہ، جنگل پیر علیزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک، سی ٹی ڈی
کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقہ جنگل پیر علیزئی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقہ جنگل پیر علیزئی میں مبینہ دہشتگرد وں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا تو مبینہ طور پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے عملے پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،،،، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ،ہلاک ہونے والے دہشت گرد پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
Load/Hide Comments


