نوشکی میں فائرنگ سےایک شخص کو قتل /کچھی، لیویز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ڈاکو زخمی
کوئٹہ (آن لائن) نوشکی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کے علاقے غریب آباد میں نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی مقتول کی شناخت کریم کے نام سے کی گئی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی نوشکی پولیس کر رہی ہے۔دوسری جانبکچھی لیویز تھانہ بختیارآباد قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار اطلاع پر لیویز فورس بھی موقع پر پہنچ گئی ڈاکووں اور لیویز فورس کے درمیان فائرنگ ایک ڈاکو کے زخمی ہونے کی اطلاع دیگر فرار سینکڑوں مسافر لٹنے سے بچ گئے لیویز فورس کے مطابق بختیارآباد لیویز فورس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ این اے 65 پر ڈاکو مسافر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی ڈاکو اور لیویز فورس کے درمیان شدید فائرنگ میں ایک ڈاکو کے زخمی ہونے کی اطلاع دیگر ڈاکو فرار ہوگئے لیویز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے کئی مسافر لٹنے سے بچ گئے اس موقع پر مسافروں نے لیویز زندہ بادکے نعرے بھی لگائے۔


