ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی معطل، نیشنل گرڈ سے بحال کی جائے گی، کیسکو ترجمان
پسنی (نامہ نگار) ایران سے مکران کو بجلی کی فراہمی معطل۔ کیسکو ترجمان کے مطابق پیر کی سہ پہر تین بجے ہمسایہ ملک ایران سے 132 کے وی پیشن، مند اور پولان جیوانی ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، دونوں ٹرانسمیشن لائنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے مکران کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے، جس سے مند، تمپ، تربت، ہوشاب، پنجگور، جیونی، گوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، پسنی اور اورماڑہ کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ کیسکو ترجمان کے مطابق مکران ڈویژن کو جلد نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ ایران سے بجلی بحالی کے سلسلے میں کیسکو ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔ ایران سے بجلی بحال ہونے سے صورتحال معمول پر آجائے گی۔ کیسکو نے بجلی بندش پر صارفین سے معذرت کرکے تعاون کی اپیل کی۔
Load/Hide Comments


