قلات، گھریلوتنازعہ پر خاتون قتل

قلات،قلات کے علاقے عزیز آباد میں گھریلو ناچاقی پر پانچ بچوں کی ماں کو تشددکے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا ملزمان موقع واردات کے بعد فرا ہونے میں کامیاب ہو ئے پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے قلات پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او نزیر احمد عمرانی کے مطابق قلات میں گزشتہ روز عزیز آباد کے علاقے میں واقع ایک گھر میں چار ملزمان نے داد محمد نامی شخص کے بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا ہے مقتولہ پانچ بچوں کی ماں ہے جسے گھریلو تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے قلات پولیس مزید تفتیش کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں