خاران میں سڑک کے جاری تعمیراتی کام پر مسلح افراد کا حملہ، مشینری نذر آتش کردی، کام بند کرنے کی دھمکی
خاران (نامہ نگار) خاران کراچی مین شاہراہ پر سڑک کی تعمیر کے جاری کام پر مسلح افراد کا حملہ مشینری جلا دی۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خاران کراچی روڈ سراوان کے قریب جاری روڈ کے تعمیراتی کام پر حملہ کرکے مشینری نذر آتش کرکے کام بند کرنے کی دھمکی دی۔ تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب مین بازار شہید فدا چوک پر واقع موبائل کی دکان پر مسلح افراد داخل ہوئے دکان مالک کو زدو کوب کرکے سامان و نقدی لیکر فرار ہوگئے، دونوں واقعات کی پولیس تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


